لاہور : سانحہ یوحنا آباد کے حملہ آوروں کے خاکے جاری

بدھ 25 مارچ 2015 16:24

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے حملہ آوروں کے خاکے جاری کر دئے گئے ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ خاکے عینی شاہدین اور زخمیوں کے بیانات کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں .

(جاری ہے)

یوحنا آباد میں حملے کے بعد دونوں حملہ آوروں کے چہرے نا قابل شنااخت ہو گئے تھے جس کے بعد پولیس نے عینی شاہدین اور زخمیوں کی مدد سے خاکے تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا. تاہم دونوں حملہ آوروں کے خاکے سی آئی ڈی اور پولیس افسران کو بھجوا دئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی یہ ہدایات بھی کی گئی ہیں کہ جو بھی ان سے متعلق کوئی بھی معلومات رکھتا ہے وہ فوراً پولیس کو اطلاع کرے.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں