یوم پاکستان بیڈ منٹن چمپئن شپ عظیم سرور اور نوبان جمیل نے جیت لی،
روکھڑ ی بیڈ منٹن ہال میں ایک روزہ چمپئن شپ میں 80 سے زاد کھلاڑیوں نے حصہ لیا
بدھ 25 مارچ 2015 20:04
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس، لاہور کے زیرِ اہتمام ”یومِ پاکستان“ کے سلسلہ میں یومِ پاکستان بیڈمنٹن چیمپین شپ2015 روکھڑی بیڈمنٹن ہال میں منعقد ہوئی۔ جسمیں ضلع بھر سے 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایک روزہ چیمپئین شپ میں سنگل ڈبل کے مقابلہ جات میں کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لویا منوایا۔
حتمی نتائج کے مطابق سنگل مقابلوں کے فائنل میں عظیم سرورنے نوبان جمیل کو پہلے سیٹ میں 21/19 اور دوسرے سیٹ میں 24/22 سے ہرا کر فائنل مقابلوں کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جبکہ ڈبلز کے مقابلوں میں عظیم سرور اور نوبان جمیل نے عرفان نعیم اور عبدالرحمن کو 27/25اور22/20 سے ہرا کر یومِ پاکستان بیڈمنٹن چیمپئین شپ کا فائنل مقابلہ اپنے نام کر لیا۔(جاری ہے)
ندیم بٹ سینئر بیڈمنٹن کوچ نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے کھلاڑیوں کی قدر و منزلت برقرار رکھتی ہیں اور انہیں بہتر کھیلنے کے مواقع مہیا کر کے صحتمند معاشرے کی تشکیل کی جاتی ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، لاہور نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور اسکے ذیلی ادارے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور کی قیادت میں کھیلوں کی ترقی و ترویج کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نے اور کھلاڑیوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے تمام تراقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر تحصیل سپورٹس آفیسر، لاہور سٹی تنویر عباس، سینئیرصوبائی بیڈمنٹن کوچ لیاقت علی، پنجاب بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طیب سہیل، ایسوسی ایٹ سیکریٹری رفیق بابر،سول سوسائٹی کے نمائیدگان کے ساتھ ساتھ عوام کی بھرپور تعداد میچ سے لطف اندوز ہوئی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس تشکیل دیدی
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن