لاہور سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا،

ایل ایس ای 25انڈیکس77.61پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5239.14 پر بند ہوا

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روزمندی کا رجحان رہا۔ایل ایس ای 25انڈیکس77.61پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5239.14 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر67کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔3کمپنیوں کے حصص میں اضافہ،20کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 44 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔مارکیٹ میں کل7لاکھ15ہزار800حصص کا کاروبار ہو ا ۔

(جاری ہے)

جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ1لاکھ77 ہزار حصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے1 لاکھ 41ہزار500 حصص۔کے الیکٹرک لمیٹڈ کے67ہزار500حصص فروخت ہوئے۔ سب سے زیادہ اضافہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت0.18روپے بڑھ گئی ۔سب سے زیادہ کمی فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت5.00روپے کم ہو گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں