یوٹیلیٹی سٹورز سے چینی بدستور غائب‘ اوپن مارکیٹ میں 1.20 روپے کلو کا اضافہ

بدھ 25 مارچ 2015 20:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ماہ سے زائد چینی کی قلت کے باعث ،اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں ایک روپے 20پیسے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر ایک ماہ سے جاری چینی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی لاہور میں یوٹیلٹی سٹور پر چینی دستیاب نہیں تھی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تھوک مارکیت میں چینی کی 50کلو گرام کی بوری کی قیمت 2660روپے سے بڑھ کر 2720روپے ہو گئی اور چینی کی فی کلو قیمت 53روپے 20پیسے سے بڑھ کر 54روپے 40پیسے فی کلو ہو گئی۔ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی نہ ملنے پر شہریوں نے کہا حکومت ٹریڈنگ کارپوریشن (ٹی سی پی) کے ذریعے شوگر ملز سے چینی خرید کر اس پر سبسڈی دے تاکہ عوام کو سستی چینی مل سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں