لاہورہائیکورٹ نے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی

بدھ 25 مارچ 2015 23:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے سزائے موت کے قیدی محمدآصف کی سزا عمر قید میں تبدیل کر دی ہے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے محمد آصف کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

محمد آصف کیخلاف دوہزار آٹھ میں فیصل آباد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد نے دوہزار گیارہ میں مجرم کومجموعی طورپرچھ مرتبہ سزائے موت اور تیس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آصف کی درخواست پر چھ مرتبہ سزائے موت کی سزا کو ختم کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں