سانحہ یوحنا آباد ، گرفتار تمام افراد کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم

جمعرات 26 مارچ 2015 11:29

سانحہ یوحنا آباد ، گرفتار تمام افراد کو کل عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ یوحنا آبا اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں حراست میں لیے گئے تمام افراد کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد اور 2 افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں پولیس نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا جبکہ ان سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی حالانکہ ان افراد کا اس واقع سے کوئی تعلق نہیں ، عدالت نے ایس ایچ او نشتر ٹاون کو کل غیرقانونی حراست میں رکھے گئے تمام افراد کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں