گولی ،لاٹھی سرکار سے مسائل کا حل نہیں نکلتا،ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے‘ میاں کامران سیف

جمعرات 26 مارچ 2015 13:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ (ق) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے لاہور میں پولیس کی جانب سے کسانوں پر تشدد کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گولی لاٹھی سرکار سے مسائل کا حل نہیں نکلتا، مسائل ہمیشہ گفت و شنید اور مذاکرات کی میز پر حل ہوتے ہیں ،کسان موجودہ حکومت کی کسان کش پالیسیوں سے نالاں ہیں کسان طبقہ محنت مزدوری کرکے راتوں کو جاگ کر پورے ملک کی عوام لیے خوراک کی ضروریات پوری کرتا ہے اور وہ صوبے بھر سے جمع ہوکر اپنی آواز ایوان اقتدار تک پہنچانا چاہتے تھے لیکن ان کی بات سننے کی بجائے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سے انسانیت کی توہین ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے وہاڑی میں کسانوں پر تشدد کیا گیا اور اب لاہور میں تشدد نے مارشل لاء دور کی یادیں تازہ کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں ڈیڑھ سال سے گنے کے کاشتکاروں کو شوگر ملوں کی طرف سے ادائیگی نہ ہونا زیادتی کی انتہا ہے۔جبکہ شوگر ملیں مہنگی چینی کی فروخت سے اربوں روپے کمارہی ہیں ۔کسانوں کا بجلی بلوں پر سبسڈی کا مطالبہ جائز ہے امریکہ برطانیہ ،کینیڈا جیسے ترقی یافتہ ملکوں میں بھی زرعی مقاصد کے لیے بجلی پر سبسڈی فراہم کی جاتی ہے کسانوں کو سبسڈی دینے کی بجائے ہمسائیہ ملک بھارت سے مہنگے داموں گندم منگوانا کر کسانوں کے ساتھ نہیں بلکہ عوام کے ساتھ بھی زیادتی ہے۔

جبکہ کسانوں کو ان کی اجناس کی سرکاری سطح پر متعین کردہ قیمتیں نہ ملنا کسانوں کے استحصال کے مترادف ہے جب فصل تیار ہوتی ہے تو کسانوں سے انتہائی کم قیمت پر خریدی جاتی ہے جب فصل کسانوں سے نکل کر آڑھتیوں یا دوسرے لوگوں تک پہنچتی ہے تو اس کی قیمت میں ہوہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے جو کسانوں سے زیادتی ہے اس کا سدباب کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں