وزیر اعلی روزگار سکیم کیلئے 14خواتین سمیت 510 امیدواروں کی ڈرائیونگ کی خصوصی تربیت مکمل

جمعرات 26 مارچ 2015 16:56

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو مرحلہ وار ڈرائیونگ بارے پریکٹیکل اورتھیوری کی خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔14خواتین سمیت 510امیدوار تربیت مکمل کرتے ہوئے کامیاب قرارپائے ۔ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں منعقد تقریب میں سی ٹی او ،ایس پی ہیڈ کواٹرز اور دیگر افسرا ن شریک تھے ۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلی روزگار سکیم میں گاڑیوں کیلئے نامزد ہونے والوں کیلئے ڈرائیونگ بارے 14روزہ خصوصی تربیت لازمی قراردی گئی ہے،اس سلسلے میں 510افراد کو تربیت ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمن کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس لائن ٹھوکر نیاز بیگ میں مکمل کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی تربیت کیلئے ماہر مرد وخواتین اساتذہ تعینات ہیں جو 4گاڑیوں پر روزانہ دو گھنٹے ڈرائیونگ بارے پریکٹیکل اور تھیوری سیکھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 510امیدواروں نے اپنا14 روزہ کورس مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس عوام کی بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں