پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے

جمعہ 27 مارچ 2015 11:02

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے،اقبال قاسم اور محسن حسن خان میں سے کسی ایک کو چیف سلیکٹر تعینات کیا جائے گا،، ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے چیف سلیکٹر کے حوالے سے اپنی سفارشات چیئرمین شہریار خان کو دے دی ہیں،،، اقبال قاسم یا محسن حسن خان میں سے کسی ایک کے نام کی چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے منظوری دی جائے گی،، اقبال قاسم اور محسن حسن خان اس سے پہلے بھی چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں،، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیف سیلکٹر کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں کیا جائے گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں