سی ٹی او کی ون ویلرز سپیشل اسکواڈز کو بریفنگ ،پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانے کی ہدایت

جمعہ 27 مارچ 2015 16:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا ر ہی ہے ۔انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دےئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

بہترین کارکردگی کرنے والے اہلکاروں کو نقد ا نعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرز کے جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ کی لعنت کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، شہر بھر میں ون ویلنگ کے بارے میں آگاہی تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ٹریفک پولیس کی اس کاوش کو سراہا ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون ویلنگ کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔انہوں نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں