لاہورہائیکورٹ نے 6مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی

جمعہ 27 مارچ 2015 20:26

لاہورہائیکورٹ نے 6مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مارچ۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے اغواء برائے تاوان کے 6مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل خارج کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے مجرموں کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اغوا ء اور قتل کی واردات میں ملوث نہیں، ناکافی شواہد اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر سزا سنائی گئی،درخواست میں عدالت سے سزائے موت ختم کر کے بری کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مجرموں کی درخواست خارج کر دی۔مجرموں نے 2010ء میں ارشد رشید کو اغوا ء کر کے 6کروڑ تاوان وصول کرنے کے باوجود قتل کر دیا تھا، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور نے 6مجرموں کو 2010ء میں سزائے موت سنائی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں