دھرنوں کے باعث ترقی کے سفر میں رکاوٹ آئی تاہم نئے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں‘شہبازشریف،
اوورسیزپاکستانیز کا معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان معاشی طو رپر مضبوط ملک بنے گا، وزیراعلیٰ سے (ن) لیگ مشرق وسطی کے وفد کی ملاقات، اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام پر شہبازشریف کو خراج تحسین ، (ن) لیگ کی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہے، کمیشن قائم کر کے دیرینہ مطالبہ پورا کیا ‘ نورالحسن تنویر
ہفتہ 28 مارچ 2015 18:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) مشرق وسطی کے صدر چودھری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن ،پنجاب کے قیام پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے۔
سمندر پار بسنے والے ہم وطن پاکستان کے عظیم سفیر ہیں۔اوورسیزپاکستانیز کا قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن مکمل طو رپر آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔(جاری ہے)
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ضلع میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیاں ملک میں تجارتی ،صنعتی او رسماجی سرگرمیوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔ دھرنوں کے باعث ترقی کے سفر میں رکاوٹ آئی تاہم نئے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز او رترقی وخوشحالی کی منزل کے حصول کے لئے دن رات ایک کر رکھاہے ۔ انشاء اللہ ہماری کاوشیں رنگ لائیں گی اور ملک مسائل کی دلدل سے ضرور نکلے گا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) مشرق وسطیٰ کے صدر چودھری نورالحسن تنویر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے قیام پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمیشن قائم کر کے ہمار ا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیاہے ۔ چودھری نورالحسن تنویر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان اور وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کو جس طرح ترقی دے رہے ہیں، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب ہم بیرون ملک سے اپنا کاروبار سمیٹ کر پاکستان آئیں گے اور یہاں سرمایہ کاری کریں گے۔ وفد میں افتخار بٹ ، احسان الحق باجوہ، آزاد علی تبسم ، چودھری ایم شفیع ، شہزاد ڈوگر، طارق زعیم، راشد رفیق بٹ، یونس پراچہ اور خواجہ عبدالوحید شامل تھے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب خالد شاہین بٹ،کمشنر افضال بھٹی اور ڈی جی اوورسیز پاکستانیز کمیشن خواجہ داؤد بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن(لیرا) کے نومنتخب اراکین کو مبارکباد ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی