امریکہ اور صہیونی طاقتیں ایک بار پھر عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں ‘ جے یو آئی (ف) ،

پاکستان خلیج میں بڑی طاقتوں کی پرا کسی وار اور فرقہ واریت کے خاتمے ،دشمن کے عزائم کو نا کام بنانے کیلئے آگ بجھانے کی کوشش کرے ، پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر کوئی بڑا فیصلہ کر نے سے قبل عوام ،سیا سی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے ‘ مولانا محمد امجد خان ، حافظ حسین احمد

ہفتہ 28 مارچ 2015 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے مر کزی قائمقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان اور مر کزی سیکر ٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ اور صہیونی طاقتیں ایک بار پھر عالم اسلام کو میدان جنگ بنانا چاہتے ہیں ،پاکستان کو خلیج میں بڑی طاقتوں کی پرا کسی وار اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے اپنا کردار ادا کر ے اور دشمن کے عزائم کو نا کام بنانے کے لیے پاکستان آگ بجھانے کی کوشش کرے ،خلیج کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے عوام کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے ،پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلایا جا ئے کوئی بڑا فیصلہ کر نے سے قبل عوام ،سیا سی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لیاجائے انہوں نے وہاں پھنسے ہوئے پا کستانیوں کی حفاظت اور ان کو جلد پا کستان لانے کے لیئے انتظامات تیز کر نے پر زوردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مر کزی میڈ یاسیل کے مطابق مو لا نا محمد امجد خان ،حافظ حسین نے کہا کہ عراق ،ایران کی طرح اب امریکہ ایران اور سعودی عرب میں جنگ چھیڑنا چا ہتا ہے ۔صہیونی قوتیں ایک بار پھر عالم اسلام کی سر زمین کو میدان جنگ بنا نا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ خلیج کی سنگین صورتحال میں امریکہ اور صہیونی طاقتیں ملوث ہیں جو خطے میں شیعہ سنی جنگ کو کشش میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر فرقہ واریت کی بنیاد پر جنگ شروع ہو گئی تو پوری دنیا اس آگ کی لپیٹ میں آجائے گی جس کی وجہ سے ہر طرف آگ کے شعلے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ عراق پر امریکی جار حیت کے آج تک نتائج بھگت رہے ہیں ۔اسی امریکی جنگ کی وجہ سے فر قہ واریت کو بھی ہوا ملی تھی ۔سر زمین حر مین شریفین کی حفاظت پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اس آگ کو ٹھنڈا کر نے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے کہا کہ خلیج کی صورتحال پر فیصلہ کر نے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جا ئے ۔پوری دنیا کہ مسلمان اپنے روحانی مر کز مکہ ومکرمہ اور مدینہ منورہ کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پا کستان سمیت تمام مسلم ممالک کو اس مسئلہ پر انتہائی اختیاط اور باہم گفت وشنید کی ضرورت ہے ۔اس صورتحال کو پیدا کر نے کا مقصد امریکہ عالم اسلام کو باہم دست وگریبان کر کے ان کے وسا ئل پر قبضہ کر نا چا ہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں