پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ں کی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے‘ رانا مشہود احمد ،

عوام کی عزت و توقیر میں اضافہ ، ان کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا دستور ہے‘جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 28 مارچ 2015 21:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حلقہ انتخاب کی سطح پر جشن بہاراں کے انعقاد کا سلسلہ حلقہ پی پی 149 گلشن راوی لاہور سے شروع ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

وزیر تعلیم ، سیاحت و سپورٹس پنجاب رانا مشہود احمد خاں اور رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے مون مارکیٹ گلشن راوی میں ”پرعزم نوجوان--پرعزم پاکستان “کے موٹو کے تحت دس روزہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا-علاقے کے ہزاروں مردوجوان ،خواتین اور بچو ں نے اس موقع پرلوک موسیقی کی محفل سنی اور گلشن راوی گراؤنڈ میں لگائے گئے کھانے پینے کے سٹالوں میں خصوصی دلچسپی کے ساتھ شرکت کی -افتتاحی تقریب سے خطاب میں رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے اور عوام کی عزت و توقیر میں اضافہ ، ان کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہمارا دستور ہے - ہم پاکستان کو دنیا کے مہذب معاشرو ں کی طرح پر امن اور خوشحال ملک بنائیں گے جہاں کوئی بھی کمزور طبقوں اور عام آدمی کا استحصال نہ کرسکے -انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے عوام دہشت گردو ں سے دبنے والے نہیں ہیں -وہ جو مرضی کرلیں ،ہمارے عوام اتنے محب وطن ہیں کہ وہ خدمت کے جذبے سے رضاکارانہ طورپر باہر نکل کر نوجوانوں کی ترقی او رخوشحالی کی ضمانت بنیں گے -اگلے تین سال کے دوران عوام کے تعاون سے انشاء اللہ مہنگائی ، غربت اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت سرخروہوکر عوام کے پاس جائے گی - مہر اشتیاق احمد نے اس موقع پر عوام کو یقین دلایا کہ انہو ں نے مسلم لیگی قیادت سے جو توقعات وابستہ کی تھیں ، ہم 2018ء تک وہ تمام توقعات پوری کرکے آپ کے پاس دوبارہ حاضر ہو ں گے -انہو ں نے بتایاکہ گلشن راوی لاہور میں جشن بہاراں 6 اپریل تک دس دن جاری رہے گا جس میں محافل نعت ،خواتین کیلئے مینا بازار ،نوجوانوں کے لئے باڈی بلڈنگ ، آرم ریسلنگ اور فٹ بال کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ کرکٹ کے ٹیلنٹ ھنٹ پروگرام کے تحت صوبائی حلقے کی سطح پر کرکٹ ٹورنا منٹ کا بھی انعقاد ہوگا -نوجوانوں کی ترقی سے منسلک فلاحی ادارے ”امید جواں “،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کئے گئے اس جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات اور معروف فنکارو ں نے خصوصی طو رپر شرکت کی -

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں