پروڈیوسر آغا قیصر عباس اداکارہ عصمت طاہرہ کو 15سال کے بعد دوبارہ ٹی وی پر لانے میں کامیاب

اتوار 29 مارچ 2015 11:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پی ٹی وی کے نامور پروڈیوسر آغا قیصر عباس سینئر اداکارہ عصمت طاہرہ کو 15سال کے بعد دوبارہ ٹی وی پر لانے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایسٹر کے حوالے سے بنائے جانے والے خصوصی ڈرامے کے لئے عصمت طاہرہ 15سال کے بعد کسی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی ۔ مذکورہ ٹی وی ڈرامے میں اداکارہ زویا خان ، علی انجم ، جازب ، عینی ، شیبا ، خالد صدیقی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر فردوس کامران توشی ، کیمرہ مین محمد شعیب شیخ اور پروڈیوسر آغا قیصر ہیں ۔ مذکورہ ڈرامہ ایسٹر کے موقع پر آن ائیر کیا جائیگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں