پاکستانی ٹیم کا دورہ ، پی سی بی کا تین رکنی وفددو روزتاخیر سے(کل) بنگلہ دیش جائے گا

وفد میں وفاقی وزارت داخلہ کا نمائندہ ،پی سی بی کے لاجسٹک اورسیکیورٹی منیجر شامل ہوں گے،ذرائع پی سی بی

اتوار 29 مارچ 2015 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا تین رکنی سیکیورٹی وفددو روزتاخیر سے(کل)پیرکو بنگلہ دیش جائے گا۔ قومی ٹیم کیلئے سربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی مانگی جائیگی۔ قومی ٹیم کے دورے کے انتظامات کا جائزہ لینے کی لئے پی سی بی کے تین رکنی وفد لاجسٹک اورسیکیورٹی منیجربھی شامل ہوں گے، وفد قومی ٹیم کے دورے کیلئے سیکیورٹی اوردیگرانتظامات کا جائزہ لے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے مالی معاملات تو ابھی طے نہیں ہوئے لیکن پی سی بی کا سیکورٹی وفد پیر کو بنگلہ دیش ضرور جائے گا۔ دورہء بنگلہ دیش کے لیے پی سی بی کو حکومت کی جانب سے گرین سگنل مل چکا ہے لیکن دونوں بورڈز کے درمیان اب بھی مالی معاملات طے ہونا باقی ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی اس سیریز سے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب بورڈ کا دو رکنی وفد سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے پیر کو بنگلہ دیش جائے گا۔ وفد میں بورڈ کے سیکورٹی مینجر کرنل اعظم اور وزارت داخلہ کا ایک نمائندہ شامل ہو گا۔وفد ہوٹل،وینیوز اور روٹ کا جائزہ لے گا۔سیریز کے میچز ڈھاکہ، چٹاگانگ اور کھلنا میں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کا وفد بنگلہ دیشی حکام سے قومی ٹیم کوسربراہان مملکت جیسی سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کریگا، سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں قومی ٹیم دوٹیسٹ، تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ پرمشتمل سیریزکھیلنے کیلئے اپریل کے وسط میں بنگلہ دیش جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں