لاہور،چوہنگ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی

اتوار 29 مارچ 2015 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء ) لاہور کے علاقے چوہنگ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

چوہنگ کے علاقے میں چوہنگ سٹاپ کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملبے تلے سے دونوں افراد کو نکال لیا۔ اور دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا۔ جہاں اب دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ دونوں افراد معمولی زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں