صائمہ خان کی ڈرامہ ”حکم دے غلام “ میں پر فارمنس نے شائقین کو بے قابو کر دیا

ڈرامے کی تما م ٹکٹیں صرف25منٹ میں فر وخت ہو گئی‘آج بھی میرانام ڈرامے کی کا میاب کی ضمانت ہے ‘صائمہ خان

اتوار 29 مارچ 2015 12:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)نامور اداکارہ صائمہ خان کی ”حکم دے غلام “میں پر فارمنس نے شائقین کو بے قابو کر دیا‘ڈرامے کی تما ٹکٹیں صرف25منٹ میں فر وخت ہو گئی اور کئی شائقین کو ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مایوس ہو کر واپس جانا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تما ثیل تھیٹر لاہور میں جاری نئے سٹیج ڈرامہ ”حکم دے غلام “میں پاکستان کی نامور اداکارہ صائمہ خان 2گانے کر رہی ہے جن کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے اور ڈرامے کے پہلے روز ہی صائمہ خان کی دل موہ لینے والی پر فارمنس نے شائقین کو بے قابو کرتے ہوئے صائمہ خان کی پر فار منس کے دوران جھومنے پر مجبور کر دیا اور دونوں گانوں کے اختتام پر شائقین نے پر جو ش تالیاں بجا کر صائمہ خان کو داددی ہے جبکہ ڈرامے کی تمام ٹکٹیں ڈرامہ شروع ہونے سے پہلے ہی صرف25منٹ میں ہی فروخت ہو گئی اور اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں صائمہ خان نے کہا کہ شائقین کی حوصلہ افزائی سے مجھے خوشی ہے اور آج بھی اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی ڈرامے کی کا میابی کیلئے میراانام ہی کا فی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں