اداکارہ ندا چوہدری ڈانس کے عالمی دن پر ڈانس شو کی جج بنیں گی

اتوار 29 مارچ 2015 12:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)فلم اور سٹیج کی نامور اداکارہ ندا چوہدری ڈانس کے عالمی دن پر ڈانس شو کی جج بنیں گی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چوہدریرقص کے عالمی دن پر ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ڈانس شو میں جج کے فرائض سرانجام دینگی۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام رقص کے عالمی دن پر ٹی وی چینل سے آن ائیر کیا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں رقص کے طریقے الگ الگ ہیں اور اس ملک کی ثقافت سے مطابقت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا پرفارمنگ آرٹ میں رقص کا اپنا ایک منفرد مقام ہے۔اس لئے اس دن کو منانے کا بنیادی مقصدرقص کی مختلف اقسام کو فروغ دینا اور مختلف قوموں کے ثقافتی سرمائے کا بچانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں