گلوکارہ سائرہ نسیم شہنشاہ غزل کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں اپنے پنجابی گانے سناتی رہیں

اتوار 29 مارچ 2015 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء)برصغیر پاک و ہند کے عظیم غزل گائیک شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب میں گلوکارہ سائرہ نسیم اپنے پنجابی گانے سناتی رہیں، تفصیلات کے مطابق الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام شہشناہ غزل مہدی حسن کو خراج تحیسن پیش کرنے کے لئے دو روزہ غزل فیسٹیول سجایا گیاجس میں گلوکارہ سائرہ نسیم کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن حاضرین اس وقت دنگ رہ گئے جب گلوکارہ سائرہ نسیم نے شہشناہ غزل مہدی حسن کے گیت سنانے کی بجائے پہلے ملکہ ترنم نور جہاں کے گیت”رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح“ اور ”مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ“ سنائے اور پھر اپنا پنجابی گیت”اڑ کھوٹے اتوں کاواں وے“ سنانا شروع کر دیا۔جس پر حاضرین نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں