درآمدی ایل این جی سے 15 ارب ڈالر کے ایندھن کی درآمد کے بل میں سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی

نجی سیکٹر نے بھی ایل این جی کی درآمد اور دوسرے مراحل کامیابی سے مکمل ہونیکی صورت میں درآمد کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی

اتوار 29 مارچ 2015 16:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) درآمدی ایل این جی سے حکومت کو تقریباً 15 ارب ڈالر کے ایندھن کی درآمد کے بل میں سے تقریباً ایک ارب ڈالر کی بچت ہوگی ،نجی سیکٹر کے مختلف شعبوں نے ایل این جی کی درآمد اور دوسرے مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں اس کی درآمد کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے درآمدی ایل این جی کو ترجیحی بنیادوں پر پاور سیکٹر کو دینے کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے اورابتدائی طور پر بجلی کی پیداوار کے لئے چار آئی پی پیز کو اسکی فراہمی کی جائے گی ۔

دوسرے مرحلے میں ایل این جی سی این جے اور تیسرے مرحلے میں کھاد کے شعبے کے لئے دی جائے گی ۔ایک رپورٹ کے مطابق ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی صلاحیت میں 8سے 10فیصد بہتری آنے کا امکان ہے جبکہ ایل این جی کی وجہ سے ملک میں دس فیصد اضافی بجلی پیدا کی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ توانائی کے شعبہ میں ایل این جی کے استعمال سے حکومت کو سالانہ 300 ملین ڈالر ایندھن کم خرچ ہونے سے بچ سکیں گے۔دوسری طرف نجی شعبے نے بھی اس حوالے سے مشاورت شروع کردی ہے اور ایل این جی کی درآمد کے بعد اسکے دیگر مراحل کی کامیابی کا بغور جائز ہ لیا جارہا ہے جسکے بعد قوی امکان ہے کہ نجی شعبہ بھی اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اس طرف راغب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں