پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میں طلب کے مطابق نصاب بروقت فراہم کرنے میں ناکام

پہلی‘ پانچویں اور آٹھویں سمیت دیگر جماعتوں کے مضامین کی درسی کتب چھپائی کے مرحلے میں بھی نہ پہنچ سکیں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا

اتوار 29 مارچ 2015 17:46

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میں طلب کے مطابق نصاب بروقت فراہم کرنے میں ناکام

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اسکولوں میں طلب کے مطابق نصاب بروقت فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا،پہلی‘ پانچویں اور آٹھویں سمیت دیگر جماعتوں کے مضامین کی درسی کتب ابھی چھپائی کے مرحلے میں بھی نہ پہنچ سکیں، آٹھویں جماعت کیلئے انگریزی میں ریاضی کی کتاب کی چھپائی کا ٹینڈر بھی نہ ہو سکا، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 55 ہزار سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ایک کروڑ سے زائد طلبا و طالبات کو درسی کتب کی فراہمی 31 مارچ تک یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ناقص حکمت عملی کے باعث درسی کتب کی بروقت تیاری ممکن نہیں ہوسکی ۔ پہلی، پانچویں اور آٹھویں سمیت دیگر جماعتوں کے مضامین کی درسی کتب ابھی چھپائی کے مرحلے میں بھی نہیں پہنچ سکیں، اس کے علاوہ آٹھویں جماعت کے لئے انگریزی میں ریاضی کی کتاب کی چھپائی کا ٹینڈر ابھی تک نہیں دیا جاسکاہے۔ صورت حال جاننے کے بعد سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی غفلت کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں