ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ، ورلڈ کپ 2015کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کا پہلا نمبر

اتوار 29 مارچ 2015 17:51

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ، ورلڈ کپ 2015کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کا پہلا نمبر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2015ء) گیارہویں کرکٹ ورلڈکپ کے بعدآئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی نئی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ جاری کردی گئی۔نئی آئی سی سی کرکٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیاکی ٹیم پہلے نمبرپرہے آسٹریلیانے59میچوں میں7221پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ122ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے77میچوں میں8910پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ116ہے۔

تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے62میچوں میں6926پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ112ہے۔چوتھے نمبرپرنیوزی لینڈنے54میچوں میں5851پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ108ہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکانے89میچوں میں9535پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ107ہے۔چھٹے نمبرپرانگلینڈنے62میچوں میں6271پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ101ہے۔ساتویں نمبرپرپاکستان نے66میچوں میں6264پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ95ہے۔

(جاری ہے)

آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیزنے57میچوں میں5246پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ92ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے38میچوں میں2889پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ76ہے۔دسویں نمبرپرزمباوے نے41میچوں میں2051پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ50ہے۔گیارہویں نمبرپرآئرلینڈنے16میچوں میں705پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ44ہے۔بارہویں نمبرپرافعانستان نے20میچوں میں765پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ38ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں