دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر سے سوالات جنم لے رہے ہیں‘محمود الرشید،

عین جوڈیشل کمیشن بننے کے وقت عمران خان کی ٹیپ سامنے آنے سے معاملے میں شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں

اتوار 29 مارچ 2015 18:26

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر سے سوالات جنم لے رہے ہیں،حکومت کا رویہ بظاہر سنجیدہ نہیں ہے، اسے چاہیے کہ جلد از جلد کمیشن کی تشکیل کے لیے اقدامات اٹھائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے عمران خان کی لاہور میں میڈیا سے کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ حکومت معاہدے میں تبدیلی کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عین اس وقت جب جوڈیشل کمیشن بننے جارہا ہے اور عمران خان کی ٹیپ سامنے آنا اس معاملے میں شکوک و شبہات پیدا کرر ہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں