گدھے کی کھال دنبے اور گائے کی کھال سے زیادہ قیمتی ہونے کا انکشاف،

پنجاب سمیت ملک بھر میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سلسلہ دو سال سے باقاعدہ جاری

اتوار 29 مارچ 2015 18:53

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) ویسے تو پنجاب بھر میں مردہ جانوروں کے گوشت اور پانی ملے مضر گوشت کی فروخت کا سلسلہ عام ہے ۔گزشتہ دو سال سے پنجاب کے مختلف دیہی علاقوں میں گدھے کو ذبح کرکے اس کا گوشت سٹار ہوٹلز میں فروخت کرنے کی خبریں تواتر سے آ رہی ہیں جس پر پولیس ،محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی طرف سے کوئی قانون سازی عمل میں نہیں لائی گئی۔

(جاری ہے)

تاہم قصاب برادری کے ایک بزرگ لیڈر نے آن لائن کو بتایاکہ گدھے کی کھال،دنبے اور گائے کی کھال سے بھی مہنگی فروخت ہوتی ہے جس کی وجہ مضبوط کھال بتائی جاتی ہے۔ایک سینئر ڈاکٹر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گدھے کی کھال میں ایک خاص قسم کا عنصر ہوتا ہے جو سرد و گرم موسم کے ساتھ ساتھ قدرتی طور پر اپنے اندر رتبدیلیاں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم انتہائی سرد قسم کے علاقوں میں گدھے کی کھال کا بنا ہوا لباس منہ مانگی قیمت سے خرید و فروخت ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں