عبدالباسط پنجاب بورڈآف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین مقرر

اتوار 29 مارچ 2015 19:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) پنجاب حکومت نے عبدالباسط کو پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ عبدالباسط بگ برڈ گروپ آف کمپنیز کے بانی چیئرمین ، پنجاب ایگریکلچراینڈ میٹ کمپنی ، ٹیوٹا بورڈ کے رکن اور پاکستان فرانس بزنس الائنس کے ممبر بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اورا یگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں-پنجاب بورڈآف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی مینجمنٹ نے نئے چیئرمین کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں ان کا تجربہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں