حکومتی کھو کھلے دعووں کے باوجود غریب عوام مہنگی اشیا ء خرید نے پر مجبو ر ہیں‘اعجاز چوہدری ،

حکومتی متعلقہ اداروں نے منافع خوروں اور ذخیرہ انذروں کو کھولی چھو ٹی دے رکھی ہے اور انہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے ‘صدر پی ٹی آئی پنجاب

اتوار 29 مارچ 2015 19:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ حکومتی کھو کھلے دعووں کے باوجود غریب عوام مہنگی اشیا ء خرید نے پر مجبو ر ہیں ملک میں حکومت نا م کی کو ئی چیز نہیں حکمرانوں کی ناکام پالیسیو ں اور عیاشیوں کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں ،حکومتی متعلقہ اداروں نے منافع خوروں اور ذخیرہ انذروں کو کھولی چھو ٹی دے رکھی ہے اور انہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بڑ ے بڑ ے اشتہا ر چھپوا کر عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے ،روزمرہ کی اشیاء کی قمتیں آسما نو ں سے با تیں کر رہی ہیں ، پنجا ب حکومت کے جھو ٹے دعووٴں کی کھلی کھل گئی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ غریب عوام کے ٹیکسو ں کے پیسوں سے اپنی ذاتی تشہیر کرنے کیلئے اربو ں روپے ضا ئع کیے جا رہے ہیں جس سے عوام کو کو ئی فائد ہ نہیں ،حکومت یکم اپر یل سے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتو ں میں ممکنہ اضافے کا فیصلہ عوام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے مزید اضا فے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی ،حکمران پیڑ ولیم مصنو عات کی مزید قیمتیں بڑھنے سے بازرہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حکمر ان اپنی قربا نی دیں بلکہ غریب عوام کا خو ن چوسنا بند کر دیں حکمران اپنی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کی پالیسیو ں پر عمل پیرا ہے ، حکومت ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے میں بُری طر ح ناکام ہو چکی ہے ،عوام 12,12گھنٹے لو ڈشیڈ نگ جیسے عذاب میں مبتلا ہے ،عالمی منڈی میں تیل سستا ہو نے کے با وجود حکمرانو ں نے آج تک بجلی کی قیمتو ں میں کمی نہیں کی جو غریب عوام کے ساتھ سراسرنا انصافی کے مترادف ہے موجو دہ حکمر انو ں سے غریب عوام کسی بھی خیر کی توقع کی اُمید نہ رکھے، موجو دہ حکومت بجلی کا بحران ، مہنگائی ، بیروزگا ری ، دہشت گردی ، لا قا نونیت ، بدا منی سمیت دیگر مسا ئل سے عوام کو نجات نہیں دلا سکتی، نام نہاد منصوعی منصوبو ں میں سے حکمران ٹولے نے لو ٹ مار مچا رکھی ہے موجود ہ حکمرانوں نے لو ٹ مار کرنے میں زردای کے بھی تما م ریکا رڈ تو ڑ دئیے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں