سعودی عرب نے پاکستان کو کسی بھی مشکل مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑا، مشکل حالات میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ‘حافظ طاہر محمود اشرفی ،
بعض عالمی دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے حرمین شریفین اور سعودی عرب پر دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیاں قابل تشویش ہیں‘چےئرمین پاکستان علماء کونسل
اتوار 29 مارچ 2015 19:17
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کسی بھی مشکل مرحلے میں تنہا نہیں چھوڑا،سعودی عرب کو مشکل حالات میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔یمن میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے سعودی عرب کی سلامتی واستحکام کو خطرات لاحق ہورہے تھے،بعض عالمی دہشتگرد تنظیموں کی طرف سے حرمین شریفین اور سعودی عرب پر دہشتگردانہ حملوں کی دھمکیاں قابل تشویش ہیں ،پاکستان کے تمام مسالک اور مذاہب کے لوگ سعودی عرب سے محبت کرتے ہیں اور سعودی عرب پر کسی بھی قسم کی جارحیت کو قبول نہیں کریں گے۔
یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آباد میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہاگر یمن میں بیرونی مداخلت نہ ہوتی اور سعودی عرب کی سلامتی واستحکام کے ساتھ ساتھ یمن کی عوام اور قانونی حکومت کو یرغمال نہ بنایا جاتا تو آج جو حالات پیدا ہوئے ہیں وہ نہ ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر آج سعودی عرب جنگی حالات میں ہے تو پاکستان کو اُسی طرح مدد کرنی چاہئے جس طرح سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے۔حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کیلئے امت مسلمہ کا ہر فرد مستعد ہے اور جو گروہ یا ممالک یمن اور دیگر اسلامی ممالک میں مداخلت کرکے امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کا نشانہ سعودی عرب اور حرمین شریفین ہے ان کا مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کا پڑوسی ہے اور سعودی عرب پاکستان کا دوست اور محسن ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ایران صورتحال کی اصلاح اور تدارک کیلئے اپنا کردار اداکرے گا اور کسی بھی قسم کی محاذ آرائی کو اختیار کرنے کی بجائے امت مسلمہ کے مفاد میں معاملات کی اصلاح کی طرف توجہ دے گا۔ اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما سردار محمد خان لغاری،پیر نعیم اللہ فاروقی ،مولانا عبد الحمید وٹو،قاری خلیل احمد سراج ،مفتی وحید احمد ،حافظ محمد امجد،قاری احمد علی ندیم ،مولانا انوار الحق مجاہد ،مفتی حبیب الرحمن ،مولانا عبد الماجد فاروقی ودیگر بھی موجود تھے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار