عالمی استعمار کی عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت کے بڑوں کو مل بیٹھنا چاہئے: سراج الحق

اتوار 29 مارچ 2015 20:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء) خلیج کی صورتحال پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ خلیج کی جنگ سے ہمیشہ اسرائیل اور امریکہ نے فائدہ اٹھایا اور مسلمانوں کو آپس میں لڑا کرانہیں کمزور اور ان کے وسائل پر قبضہ کیا ،انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی عالم اسلام کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے امت کے بڑوں کو مل بیٹھنا چاہئے اور پاکستان اور ترکی کو اس میں ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب میں مزید تناؤ نہ ہو،گزشتہ صدی میں ایران عراق جنگ کی وجہ سے لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بنے ،اس لئے اب ایسی نوبت نہیں آنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنا اسلحہ بیچنے کیلئے خلیج کو ایک بار پھر میدان جنگ بنانا چاہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں