جی سی یو سالانہ سپورٹس کی اختتامی تقریب ،وزیرِ تعلیم اور وائس چانسلر نے بھی کھیلوں میں حصہ لیا

اتوار 29 مارچ 2015 22:47

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2015ء ) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے سالانہ کھیلوں میں لڑکوں میں شعبہ معاشیات جبکہ لڑکیوں میں شعبہ فزیکل ایجوکیشن کی پہلی پوزیشنز ۔اختتامی تقریب کا آغاز رنگا رنگ جم خانہ مقابلوں سے ہوا جن میں طلباء کے ساتھ ساتھ اولڈ راوئینز اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھیلوں کے فروغ کے لیے جی سی یوکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان میدان میں اتر پڑے اور صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خان اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ رسہ کشی کے مقابلے میں حصہ لیا اور دیگر طلباء واساتذہ کے لیے مثال قائم کی۔

115ویں سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب جی سی یو کے تاریخی اوول گراؤنڈ میں منعقد کی گئی ۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق ا لر حمان نے کی، جبکہ اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان مہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

جی سی یو ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان کا کہنا تھا کہ 3 روز تک جا ری رہنے والے سالانہ کھلوں میں تقریباَ6 ہزار طلباء و اساتذہ نے حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق ا لرحمان کا کہنا تھا کہ جی سی یو کا امتیاز ہے کہ یہاں نہ صرف ہر طالبعلم اور استاد کو تحقیق و تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جی سی یو نے اپنے تعلیمی کیلنڈر کو اس انداز سے مرتب کیا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کی ہم نصابی سرگرمیاں اس کی نصابی سرگرمیوں کو اثر انداز نہیں کرتی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمدکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ پر خاص توجہ دے رہی ہے اور پنجاب یوتھ فیسٹیول اس کی زندہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ادارے نے لاتعداد سائنسدانوں ،بیورو کریٹ،سیاستدانوں سمیت کئی نامور کھلاڑی پید اکیئے ہیں۔بعدازاں میوزیکل چیئرزکامقابلہ مسرت عباس نے،چاٹی ریس نورین اختر نے،سیک ریس اسلام خان نے،اوبسٹیکل ریس گوہر علی نے،وہیل بورو ریس محمدعدنان اورباقر نے جبکہ اولڈ راوئینز کی ریس عبداللہ یوسف نے جیتی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں