پاکستان کرکٹ بورڈ کا گورننگ بورڈ اجلاس کل پی سی بی ہیڈکوارٹرزلاہورمیں ہوگا

پیر 30 مارچ 2015 11:21

پاکستان کرکٹ بورڈ کا گورننگ بورڈ اجلاس کل پی سی بی ہیڈکوارٹرزلاہورمیں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا گورننگ بورڈ اجلاس کل منگل کوپی سی بی ہیڈکوارٹرزلاہورمیں ہوگا،اجلاس میں ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی،نئے کپتان،سلیکشن کمیٹی اورمستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا گورننگ بورڈ اجلاس پی سی بی ہیڈکوارٹرزلاہورمیں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان اجلاس کی صدارت کریں گے ۔اجلاس میں ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی،نئے کپتان،سلیکشن کمیٹی اورمستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔کرکٹ کمیٹی اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ورلڈکپ کیلئے حوالے سے ہیڈکوچ وقاریونس اورمنیجرنوید اکرم چیمہ کی ٹور رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

گورننگ بورڈ نئے کپتان، چیف سلیکٹر اور سلیکشن کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے گا۔اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی شہریار خان نیوزکانفرنس میں اجلاس کے فیصلوں کے متعلق میڈیا کو آگاہ کریں گے ۔پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔ نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان میں سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان بھی شامل ہوں گے۔اکستان کرکٹ بورڈ نے اظہرعلی کوون ڈے کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لئے نائب کپتان بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں