غزل کی دنیا میں مہدی حسن جیسا مقام کسی اور کے حصے میں نہیں آیا ‘ سائرہ رضا

پیر 30 مارچ 2015 12:31

غزل کی دنیا میں مہدی حسن جیسا مقام کسی اور کے حصے میں نہیں آیا ‘ سائرہ رضا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) گلوکارہ سائرہ رضا نے کہا ہے کہ غزل کی دنیا میں مہدی حسن کو جو مقام حاصل ہے وہ برصغیر میں کسی اور کے حصے میں نہیں آیا اور جس شاعر کا کلام مہدی حسن نے گایا وہ بھی امر ہو گیا ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہدی حسن ، ملکہ ترنم نور جہاں ، نصرت فتح علی خاں ، شوکت علی اور غلام علی جیسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے جنہوں نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

(جاری ہے)

آج ہمیں ان عظیم گلوکاروں کا کوئی متبادل نظر نہیں آرہا ہے ۔ انہوں نے اپنی گائیکی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری گائیکی خدا کا دیا ہوا تحفہ ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ۔ کم عمری میں خدا نے مجھے جو عزت اور شہرت عطاء کی ہے اس پر میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔ اپنی مصروفیات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سائرہ رضا نے کہا کہ اس وقت تین ڈرامہ سیریلز میں میرے تھیم سونگ چل رہے ہیں اور اس کے ساتھ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے شوز میں بھی حصہ لے رہی ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں