صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل معروف نغمہ نگار مسرور انور کی 19ویں برسی پرسوں منائی جائیگی
پیر 30 مارچ 2015 12:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل معروف نغمہ نگار مسرور انور کی 19ویں برسی یکم اپریل (بدھ )کو منائی جائے گی ۔مسرور انور 6جنوری 1944ء کو بھارت کے شہر شملہ میں امیر علی کے گھرپیدا ہوئے اور ان کا اصل نام انور علی تھا ۔انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1962ء سے کیا ۔ ان کا ملی نغمہ ”سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد تجھے “نصاب میں بھی شامل ہے جبکہ جگ جگ جیے میرا پیارا وطن، وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہم سب ہیں لہریں کنارہ پاکستان ہے کے علاوہ دیگر ملی گانے قابل ذکر ہیں ۔
انہوں نے ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا ۔ پرویز ملک نے جب وحید مراد کے اشتراک کے ساتھ فلمسازی کے وسیع منصوبے کی بنیاد رکھی تو یاریاران وحید میں مسرور انور بھی شامل تھے۔(جاری ہے)
فلم ہیرا اور پتھر کی کہانی اور مکالمے لکھ کر بحیثیت کہانی نویس فلمی کیر ئیر کا آغاز کیا جبکہ پھول میرے گلشن کا،جب جب پھول کھلے، محبت زندہ ہے ، تلاش ،ہم دونوں ، انجمن، قربانی، بدنام ،ارمان اور سوغات کے علاوہ لاتعداد فلموں کی کہانیاں اور مکالمے لکھے۔
انہوں نے متعددفلموں کے لیے گانے بھی لکھے جن میں اک ستم اور میری جان باقی ہے ،بھولی ہوئی ہوں داستان گزراہوا خیال ہوں، کوکوکو رینا،مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو،اے بہارو گواہ رہنا،چلو اچھا ہوا تم بھول گئے،اے ابر کرم ، آپ دل کی انجمن میں ، اللہ ہی اللہ کیا کرو، اک بار ملو ہم سے اور دیگر بے شمار نغمات شامل ہیں ۔ بھارتی فلم بوبی کے گانے اک بار ملو ہم سے تو سو بار ملیں گے پر ان کو گولڈ ڈسک دیکر ان کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا گیا۔ دوستوں میں قہقہے اور مسکرہٹیں بانٹنے والے اپنی طرز کے منفرد شاعر،نغمہ نگار،اعلیٰ پائے کے سکرپٹ رائٹر مکالمہ نگار مسرور انور یکم اپریل 1996ء کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک