ملکہ ترنم نور جہاں میری آئیڈیل ہیں ان جیسی گلوکارہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘صنم ماروی

پیر 30 مارچ 2015 14:24

ملکہ ترنم نور جہاں میری آئیڈیل ہیں ان جیسی گلوکارہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘صنم ماروی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) میلو ڈی کوئین گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں میری آئیڈیل ہیں ان جیسی گلو رہ صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ‘کچھ لوگ گلوکارائیں خود کوشوبز میں زندہ رکھنے کیلئے نور جہاں کے گانے گا رہی ہیں ‘میری کسی کے ساتھ لڑائی نہیں میں چاہتی ہوں کہ تمام گلوکارائیں اپنے ملک کا نام روشن کریں ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گلوکارہ صنم ماروی نے کہاکہ میری نظر میں تمام خواتین اور مرد گلوکار وں کا اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم کردار ہے اور سب کو اپنا کردار اسی طرح ہی ادا کرتے رہنا چاہیے مگر مجھے اس وقت افسوس ہوتا ہے کہ جب کچھ لوگ خود کو شوبز میں زندہ رکھنے کیلئے اپنے گانوں کی بجائے دوسروں کے گانوں کا سہارا لیتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں