لاہور : میں اللہ کی قسم نہیں کھاتا، الیکشن ٹربیونل میں خواجہ سعد رفیق کے نخرے، بھرے پیٹ کے ساتھ عدالت میں حاضر، قسم کھانے سے انکار

پیر 30 مارچ 2015 14:35

لاہور : میں اللہ کی قسم نہیں کھاتا، الیکشن ٹربیونل میں خواجہ سعد رفیق کے نخرے، بھرے پیٹ کے ساتھ عدالت میں حاضر، قسم کھانے سے انکار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 مارچ 2015 ء) : این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے خواجہ سعد رفیق آج الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے جہاں ان کا بیان آج ریکارڈ کروایا جانا تھا تام عدالت نے جب سعد رفیق کو کہا کہ آپ اللہ کی قسم کھا کر کہیں کہ آپ جو کہیں گے سچ کہیں گے لیکن خواجہ سعد رفیق تو گویا بھرے پیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے کہنے لگے کہ میں قسم نہیں کھاتا.

جس عدالت نے کہا کہ یہ عدالت کا اصول ہے کہ آپ کو قسم کھانا پڑے گی، عدالت کے جواب پر جب خواجہ سعد رفیق کو کوئی راہ فرار نظر نہ آیا تو آخر قسم کھاتے ہوئے بولے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ جو کہوں گا سچ کہوں گا، اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 125 میں کیس قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی.

(جاری ہے)

عدالت نے دریافت کیا کہ کیا الیکشن سے دو تین روز قبل آپ کی ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات ہوئی تھی جس پر خواجہ سعد رفیق جذباتی ہو کہ کہنے لگے کہ یہ بات میرے لیے تکلیف دہ ہے لہٰذا میں اس بات پر قسم کھانا چاہتا ہوں اجازت دی جائے.

عدالت نے جواباً کہا کہ آپ قسم کھا چکے ہیں جس پر خواجہ سعد رفیق نے موقف دیا کہ یہ میرا بنیادی حق ہے مجھے قسم کھانے دیں الیکشن سے کافی روز قبل ریٹرننگ آفیسر سے ملاقات کی تھی وہ بھی محض اس مقصد کے لیے کہ ریٹرننگ آفیسر کو پولنگ اسکیموں لسٹ فراہم نہیں کی جا رہی تھی. انتخابات میں دھانسلی کا سوچ بھی نہیں سکتا. یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل میں این اے 125 میں مبینہ دھاندلی کی درخواست کی سماعت ابھی بھی جاری ہے.

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں