پنجاب میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی کے منصوبے خوش آئند ہیں ‘ خالد افضل شیخ

پیر 30 مارچ 2015 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) قائمقام چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خالد افضل شیخ نے پنجاب میں گیس سے3600میگا واٹ بجلی کے منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا ،وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جرمنی کی کمپنیوں کوتوانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب سے ملک کے اندرغیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خالدا فضل شیخ نے کہا 100میگا واٹ سولرپاور منصوبہ مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کاوشوں سے عنقریب پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا اور صنعتی کو ان کی ضروریات کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی سے اور صنعتی پہیہ رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و کامران کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں