ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،راشدہ یعقوب شیخ

پیر 30 مارچ 2015 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) خود روزگار سکیم کے تحت 4ارب روپے سے لاکھوں خاندانوں کو بلا سود چھوٹے قرضے دئیے گئے ہیں تاکہ وہ با عزت روز گار کما سکیں۔اس سکیم کے تحت خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کئے جاتے ہیں ۔ خواتین جو کہ آبادی کا 50فیصدسے زائد ہیں ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین کو میدان عمل میں آنا چاہیے اور ترقی اور خوشحالی کی گاڑی کو آگے بڑھانے میں اپنا بھر پو رکردار ادا کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے نہ صرف ضروری قانون سازی کی ہے بلکہ خواتین کے لئے علیحدہ پروگرام بھی شروع کئے ہیں ۔

خواتین کو میدان عمل میں اب آکر اپنابھر پو رکردار ادا کرنے کی ضرورت ہے -انہوں نے کہاکہ معاشی ، سماجی اور معاشرتی نا ہمواریاں ختم کرنے کے لئے پنجاب حکومت کے ”اپنا روزگار سکیم “ جیسے تاریخ ساز انقلابی ا قدامات سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔طبقاتی کشمکش کو دور کرنے کے حوالے سے بھی ”اپنا روز گار سکیم “ممدومعاون ثابت ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں