حکومت کسانوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے اورانکے لئے ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کیا جائے،

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل کا بیان

پیر 30 مارچ 2015 17:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں اور صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرے اورانکے لئے ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کیا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی جے آئی کسانوں، کاشتکاروں ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں سے اظہار یکجہتی اور انکے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتا ہے،حکمران بڑے مگر مچھوں اور شوگر ملز مافیا کوتو ریلیف پیکیج دے سکتے ہیں مگر کسانوں اور صحافیوں کیلئے انکے پاس کوئی پیکیج نہیں،24گھنٹے فیلڈ میں کام کرنیوالے علاقائی صحافی بے شمار معاشی مشکلات سے دوچار ہیں جنہیں نہ تو انکے ادارے ہی تنخواہیں اور دیگر ضروری مراعات دیتے ہیں، نہ ہی حکومت انہیں کسی قسم کا معاشی پیکیج دے رہی ہے،میڈیا کے اراکین کی اکثریت کے پاس اپنا گھر بھی نہیں اورانکے بیوی بچے نہ صرف کرائے کے مکانوں میں دھکے کھا رہے ہیں بلکہ انہیں تعلیمی اور طبی سہولیات تک میسر نہیں،صحافی کی وفات پر محض نمبر بنانے کیلئے کسی اہم شخصیت کااظہار تعزیت اخبارات میں چھپ جاتا ہے ،حکمران اور انکے قصیدے پڑھنے والے حواری تو ہر قسم کی مراعات سے مالا مال ہیں مگر ظلم اور ناانصافی کیخلاف جہاد کرنیوالے صحافی اپنے علاج معالجے سے بھی قاصر ہیں،پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں درجنوں صحافی اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں جنکے لواحقین کو آجتک انصاف بھی نہیں مل سکا،محمد جمیل نے مطالبہ کیا نہ صرف حکومت صحافیوں کیلئے ریلیف پیکیج کااعلان کرے بلکہ میڈیاہاوٴسز کوبھی پابند کیا جائے کہ وہ ویج بورڈ کے مطابق انہیں تنخواہیں اور دیگر مراعات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں