جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے سوموار کو بھی مختلف شہروں میں جلسوں اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ،
امت مسلمہ کے روحانی مرکزسرزمین حرمین الشریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوششیں مسلمان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرکے صلیبیو ں و یہودیوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے‘مولانا امیر حمزہ ، سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بروقت اور راست اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے‘کارکنا وذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو
پیر 30 مارچ 2015 20:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کیلئے سوموار کو بھی مختلف شہروں میں جلسوں اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رہا۔لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، جھنگ، خانیوال اور کوٹلی میں ہونے والی کانفرنسوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان و ذمہ داران کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم امہ حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی۔
سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کرکے صلیبیو ں و یہودیوں کے ایجنڈے کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ امت مسلمہ کے روحانی مرکزسرزمین حرمین الشریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوششیں مسلمان کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
سعودی عرب کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے بروقت اور راست اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ برادر اسلامی ملک کو مددوتعاون کی ہرممکن یقین دہانی کروانے پرپورا عالم اسلام پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک صحیح مسلمان نہیں ہو سکتے جب تک حرمین الشریفین ہمیں اپنی جان و مال سے زیادہ عزیز نہ ہوں۔دشمنان اسلام کی جانب سے میدانوں میں مار کھانے کے بعد جس طرح پاکستان میں تخریب کاری و دہشت گردی کو پروان چڑھایا گیا اسی طرح سعودی عرب بھی اللہ کے دشمنوں کو بہت کھٹکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے قوم کی امنگوں کے مطابق سعودی عرب کی حمایت کا جو فیصلہ کیا ہے ہم اس کی بھرپور انداز میں تائید کرتے ہیں۔جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرؤف نے جوہر ٹاؤن میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم سعودی عرب کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سعودی عرب کے حوالہ سے مخالفانہ بیان بازی کرنے والوں کواس مسئلہ کی حساسیت کو سمجھنا چاہئے ۔صر ف ذاتی مفادات اور اندرونی جھگڑوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اختلافات کا کوئی جواز نہیں ہے۔جماعةالدعوة کے زیر اہتمام مولانا احمد سعید ملتانی نے لاہور، مولانا غلام قادر سبحانی اور حافظ محمد اکرم نے منڈی بہاؤالدین، خالد سیف الاسلام نے ساہیوال، مولانا عبدالعزیزالمدنی، مولانا سیف اللہ ربانی اور مولانا محمد عمر ربانی نے شیخوپورہ، طاہر طیب بھٹوی نے کوٹلی آزاد کشمیر، مولانا محمد یوسف ربانی نے جہلم، مولانا بشیر احمد خاکی نے جھنگ، قاری گلزار احمد نے حافظ آباداور سلیم اعظم بلوچ نے سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے منعقدہ کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں اور عوام کو چاہئے کہ وہ متحد ہو کر حرمین کے دفاع کے لئے آواز بلند کریں۔سعودی عرب کی سرزمین پر بیت اللہ اور مسجد نبویﷺ واقع ہیں۔ اس لئے یہ مسلمانوں کے روحانی مرکز ہونے کے ناطے امت مسلمہ کو ہر چیز سے زیادہ عزیز ہے۔ پاستان سمیت پوری مسلم امہ کو اپنے ملکوں سے زیادہ حرمین الشریفین کی فکرکرنی چاہیے اورسب اختلافات ختم کر کے کلمہ طیبہ کی بنیادپر متحدہوکرسعودی عرب کے دفاع کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
ڈرگ فری پنجاب مہم میں تیزی،متعدد ملزمان گرفتار
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
کلین سوئپ شکست،ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے‘ جے یو آئی(س)
کشمیریوں کے شوق شہادت کو سلام پیش کرتے ہیں ‘سنی علما کونسل
ناموس مصطفیﷺ کیلئے کٹ مرنا سعادت ہے‘ متحدہ علما کونسل
موجودہ حکومت کے پاس عوامی مسائل کاکوئی حل نہیں‘ جے یو آئی
پی ٹی آئی کارکنوں کو اٹھائیسویں یومِ تاسیس مبارکباد ‘ فرخ جاوید مون
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
ضمنی الیکشن میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں‘ رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں