ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گرانفروشی پر19 افراد کے خلاف مقدمات درج،29 افراد گرفتار10 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

پیر 30 مارچ 2015 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 795مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر95 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,41,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

(جاری ہے)

19افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر29افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں