عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے، عام انتخابات میں(ن)لیگ کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی نجم سیٹھی نے کی ‘ عمران خان اپنا چورن بیچتے رہتے ہیں،ہم نے سب کے مینڈیٹ کو مان لیا ہے اور اب تو عمران خان کی شادی ہو گئی ہے اس لئے ان کی طبیعت میں بھی ٹھہرا ؤآنا چاہئے،

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

پیر 30 مارچ 2015 21:11

عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے، عام انتخابات میں(ن)لیگ کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی نجم سیٹھی نے کی ‘ عمران خان اپنا چورن بیچتے رہتے ہیں،ہم نے سب کے مینڈیٹ کو مان لیا ہے اور اب تو عمران خان کی شادی ہو گئی ہے اس لئے ان کی طبیعت میں بھی ٹھہرا ؤآنا چاہئے،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے‘ عام انتخابات میں(ن)لیگ کے ساتھ سب سے زیادہ زیادتی نجم سیٹھی نے کی ‘ عمران خان اپنا چورن بیچتے رہتے ہیں‘ ہم نے سب کے مینڈیٹ کو مانا ہے ، اب عمران خان کی شادی ہو گئی ہے اس لئے ان کی طبیعت میں بھی ٹھہرا ؤآنا چاہئے‘سیاسی مخالفین کے پاس دھاندلی کے بارے کوئی ثبوت نہیں صرف الزامات لگاتے ہیں ،اب تک میرے حلقے سے ایک بھی جعلی ووٹ برآمد نہیں ہوا ۔

وہ پیر کو الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ سعد رفیق نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں شفاف انتخاب ہوا، عمران خان کے پاس دھاندلی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں، دھاندلی سے متعلق ایک بھی فوٹیج سامنے نہیں آئی، عمران خان کو دو چار جواب آتے ہیں اور وہ ان پر ہی بولتے رہتے ہیں، عمران خان اور ان کے پیروکار کسی دوسرے کو برداشت نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھی اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے گھوڑے تھے اور اگر انتخابات میں کوئی تعاون ہوا ہے تو وہ عمران خان کے ساتھ ہی ہوا ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گزشتہ کئی برسوں سے انتخابات جیتتی آ رہی ہے لیکن تحریک انصاف نے 2013کے انتخابات میں پہلی بار اتنے ووٹ لئے۔ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے ایسا کیا کارنامہ انجام دیا تھا کہ انہیں اتنے زیادہ ووٹ مل گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے سب کے مینڈیٹ کو مان لیا ہے اور اب تو عمران خان کی شادی ہو گئی ہے اس لئے ان کی طبیعت میں بھی ٹھہرا آنا چاہئے۔ نجم سیٹھی سے متعلق سوال پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جتنی زیادتی نجم سیٹھی نے مسلم لیگ (ن) ساتھ کی ہے اتنی کسی اور نگران وزیراعلی نے کسی دوسری جماعت کے ساتھ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں تحر یک انصاف کو85ہزار اور مجھے1لاکھ25ہزار سے زائد ووٹ ملے ہیں اور اگر انکھٹوں کی تصد یق نہیں ہو تی تو اس میں میر اکوئی قصور نہیں اور یہ ذمہ داری میری نہیں تھی کے میرا ہر ووٹر کا ہاتھ پکڑا ووٹ کیلئے تصد یق کرواتے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں