آرکیٹکچراور آرٹ کے تدریسی شعبہ میں 50 سالہ خدمات کے اعتراف پرویز وینڈل ایوارڈ کا اجراء،

میری زندگی میں میرے شاگردوں نے ایوارڈ کا اجراء کر کے اپنے استاد کا سر فخر سے بلندکردیا‘پروفیسر پرویز وینڈل

پیر 30 مارچ 2015 23:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2015ء ) آرکیٹکچراور آرٹ کے تدریسی شعبہ میں 50 سالہ خدمات کے اعتراف میں استاد کی عزت واحترام میں شاگردوں نے پرویز وینڈل ایوارڈ کا اجراء کر دیا پروفیسر پرویز وینڈل کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جہنوں نے آرکیٹکچ اور آرٹ کے شعبے میں نصف صدی میں نمایاں خدمات انجام دیں اور بہت سے تعلیمی اداروں کی نہ صرف بنیاد رکھی بلکہ مختلف درسگاہوں میں آرکیٹکچر کے شعبے بنانے میں معاونت فراہم کی۔

پرویز وینڈل ایوارڈ ٹرسٹ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر پرویز وینڈل تھے۔ تعلیم، آرٹ، آرکیٹکچر، سماجی شعبے اور ان کے سٹوڈنٹس کی بٹری تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر چیر مین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب ڈاکٹر نظام الدین خاتون صوبائی محتسب میرا فیلبوس آرکیٹکٹ کلیم صدیقی آرکیٹکٹ احمد پرویزمرزا این سی اے کی سابق پرنسپل ساجدہ حیدر وینڈل پرویز چشتی ارشد چودھری ، شوکت نواز راجہ، شمع عثمان، مس راحیلہ شاہ، عاصمہ چودھری، عمر وینڈل اور عامر ایچ وینڈل نے بھی پروفیسر پرویز وینڈل کی خدمات اور واقعات پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی پروفیسر پرویز وینڈل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا شعبہ ہے جو معاشرے کی ترقی اور انسانی قدروں کو جلا بخشتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پروفیشنل تعلیم کی طرف توجہ دیں جسں سے پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے شاگردوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی زور دیا ہے اور آج میری زندگی میں میرے شاگردوں نے ایوارڈ کا اجراء کر کے اپنے استاد کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں