لاہور : جسٹس انوارالحق نے سانحہ یوحنا آباد میں کی گئی گرفتاریوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔

منگل 31 مارچ 2015 11:45

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 31 مارچ 2015 ء) : سانحہ یوحنا آباد کے الزام میں پولیس نے متعدد مسیحی افراد کو گرفتار کیا تھا جس کے لیے مسیحی برادری کے ایم اے جوزف نے درخواست دائر کی تھی.

(جاری ہے)

جس کا موقف تھا کہ پولیس نے متعدد افراد کو یوحنا آباد سے گرفتار کیا لیکن تاحال ان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نہ ہی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرائی گئی لہٰذا عدالت گرفتار افراد کو بازیاب کرواکے رہا کرنے کا حکم دے. لاہور ہائی کورٹ میں آج ہونے والی سماعت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن رانا ایاز سلیم پیش ہوئے لیکن جسٹس انوارالحق نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور کیس کی فائل کسی اور عدالت میں بھجوانے کی غرض سے چیف جسٹس منظور احمد ملک کو بھجوا دی.

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں