محکمہ لائیو سٹاک کی بھیڑبکریوں کو چیچک سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوانے کی ہدایت

منگل 31 مارچ 2015 16:18

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب معاون خصوصی محکمہ لائیو سٹاک چوہدر ی محمد ارشد جٹ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے لائیوسٹاک فارمرز اور بھیڑ بکری پال افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھیڑ بکریوں کو چیچک کی بیماری سے بچانے کے لیے فوری طور پر حفاظتی ویکسین کے ٹیکے لگوائیں۔

(جاری ہے)

رواں ماہ اپریل کے دوران بھیڑ بکریوں میں چیچک کی بیماری پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے لہٰذا مویشی پال حضرات حفاظتی ٹیکہ جات اور کرم کش ادویات کے ذریعے بیماری کا تدارک یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیے صبح8سے رات8بجے تک محکمہ لائیو سٹاک کی فری ہیلپپ لائن سے بھی رابطہ کیا جاسکتاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں