پی سی بی کا عمر اکمل کو بنگلہ دیش سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ

منگل 31 مارچ 2015 16:27

پی سی بی کا عمر اکمل کو بنگلہ دیش سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار31مارچ ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز نہ کھلانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2015ء میں عمدہ کاکر دگی دکھانے میں ناکامی پر عمر اکمل کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم میں شامل نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں سری لنکا کا دورہ کرنے والی پاکستان اے ٹیم کی کپتانی سونپی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی کاکر دگی رپورٹ میں پی سی بی کو مشورہ دے چکے ہیں کہ عمر اکمل کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس نہ دکھانے تے ٹیم میں شامل نہ کیا جائے ، 24سالہ عمر اکمل اب تک 111ون ڈے میچز میں 34.67کی اوسط سے 2913رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 2سنچریاں اور 20نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں