کسی بھی ملک کی یوتھ اس کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتا ہے،پنجاب حکومت یوتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب،

نوجوانوں کو سپورٹس کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کیں،یوتھ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا دنیا بھر میں منوایا‘ عثمان انور کی افغان صحافیوں کے وفد سے گفتگو

منگل 31 مارچ 2015 18:13

کسی بھی ملک کی یوتھ اس کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتا ہے،پنجاب حکومت یوتھ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انورنے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی یوتھ اس کا قیمتی ترین سرمایہ ہوتا ہے، یوتھ کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے سے ہی قومیں بنتی اور ترقی کرتی ہیں، پنجاب حکومت نے بھی یوتھ پر خصوصی توجہ دی ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول جیسے بڑے ایونٹ منعقد کرکے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

مئی میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول شروع ہوگا جس میں درجنوں ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان سے آئے صحافیوں کے 15رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد میں افغانستان کے بڑے میڈیا گروپس سے تعلق رکھنے والے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں دی ہیں، پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا دنیا بھر میں منوا لیا ہے، نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے پنجاب یوتھ فیسٹیول دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول قرار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مئی میں انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں درجنوں ممالک کی ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے افغان صحافیوں کو بھی انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کی دعوت دی۔افغان وفد کے سربراہ ڈاکٹر انور جمیلی اور اسد اللہ داؤدزئی نے سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور کی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے وسیع سٹرکچر نے ہم کو حیرت زدہ کردیا ہے،پنجاب یوتھ فیسٹیول کی گونج افغانستان میں بھی سنی تھی اور خواہش تھی کہ پاکستان جاکر اس کا انفراسٹرکچر دیکھیں، وفد کا کہنا تھا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول جیسے بڑے ایونٹ کو منعقد کرنا ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انو کا ہی کام ہے اور یہ ان کا کارنامہ ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے وفد کو سووینئر دیئے، بعدازاں افغان صحافیوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا۔

وفد میں ڈاکٹر انور جمیلی، حشمت اللہ، اسد اللہ داؤدزئی، میلاد سکندری،مرسلین ارسلان، احمد جاوید، اظہاراللہ،ناصر عزیزی،فاروق عزیزی،حمید رحیمی،ضیاء الحق،عقیل احمد اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں