بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط،بنیاد فراہم کرتی ہیں‘ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد
منگل 31 مارچ 2015 18:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31مارچ۔2015ء) ٰیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ بہترابلاغیاتی و انتظامی مہارتیں اہداف کے حصول کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہیں۔وہ آئی بی ایم میں یوای ٹی اور ایچ ای سی کے اشتراک سے انتظامی افسران کی8 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے تدریسی و انتظامی سٹاف کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ کیلئے تربیتی ورکشاپس کا باقاعدگی سے انعقاد کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایک میچور انتظامی سسٹم اور سٹاف کے ساتھ یہ دوسری جامعات کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنر مند افرادی قوت دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے لازمی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں مہارت عملے کی صلاحیتوں کے پنپنے کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے ہائرایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کردہ انتظامی تربیت کے اس سلسلے کو صحیح سمت میں اہم قدم قرار دیا جس کے مفید نتائج نکلیں گے۔ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس غیر تدریسی عملے کو دفتری امور میں فعال بنانے میں اہم کردار اداکرتی ہیں۔ ورکشاپ میں 35 افسران نے حصہ لیا ۔ جنہیں وائس چانسلر نے سر ٹیفکیٹ تقسیم کیے ،ڈائرکٹر آئی بی ایم ڈاکٹر ندیم مفتی،رجسٹرار محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹریفک حادثات میں دو نوجوان جاں بحق
شہر کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد
وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈرگ فری پنجاب مہم کامیابی سے جاری
آئی جی کا پولیس چیک پوسٹ حضرت عمر فاروق (جھنگی)کا دورہ
صحافی کیخلاف مقدمہ اوردھمکیاں دینے کی شدید مذمت
ظلم کے خلاف احتجاج کسانوں کا جمہوری حق ہی: عبدالعزیز عابد
ریلویز پولیس نے گمشدہ پرس ڈھونڈ کر مالک کے حوالے کر دیا
لاہور : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، راہگیر جاں بحق
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی،50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا یوم مزدور کے موقع پر خصوصی پیغام
مسجد اقصیٰ کے امام فرزند میمون اسد تمیمی کی قیادت میںفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اقصیٰ ریلی کا ..
قائمقام چیئرمین لیسکو سردار علی ایازصادق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری