پاکستان کرکٹ بورڈ کا 34واں بورڈ آف گورنرز اجلاس ،پی سی بی نے کرکٹ مزید مضبوط کرنے اور موجودہ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی وضح کرلی

منگل 31 مارچ 2015 19:34

پاکستان کرکٹ بورڈ کا 34واں بورڈ آف گورنرز اجلاس ،پی سی بی نے کرکٹ مزید مضبوط کرنے اور موجودہ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی وضح کرلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کو مزید مضبوط کرنے اور موجودہ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے پانچ سالہ حکمت عملی وضح کرلی ہے۔ یہ بات پاکستان کرکٹ بورڈ کے34ویں بورڈ آف گورنرز کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے اجلاس میں بتائی۔ اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی ‘ چیئرمین کرکٹ کمیٹی شکیل احمد شیخ‘ پشاور ریجن کے گل زادہ‘ منصور سعودتان‘ یو پی ایل ‘یوسف نسیم کھوکھر واپڈا“ کراچی ریجن کے اعجاز احمد فاروقی‘ ایس این جی ایل کے امجد لطیف‘ بورڈ کے سی او او سبحان احمد ‘ سی ایف او منظور خان اور چیئرمین براڈ کاسٹنگ رائٹس کمیٹی احسان مانی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے5سالہ حکمت عملی کا پلان آئندہ بورڈ کے اجلاس میں پیش کرنے کا کہا۔

(جاری ہے)

جس کا مقصد ڈومیسٹک کرکٹ پر فوکس کرنا‘ ویمن کرکٹ کے علاوہ بزنس ڈویلپمنٹ ‘ مارکیٹنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیئرمین نے بورڈ کو بتایا کہ نئی ریجنل اکیڈمیاں فیصل آباد‘ راولپنڈ ی میں بنانا جبکہ کراچی اور ملتان کی اکیڈمیز کو اپ گریڈ کرنا ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی کرکٹ کو واپس پاکستان میں لانے کیلئے اقدامات کرنے کے علاوہ آئی سی سی کے ممبران کو پاکستان کے ٹور پر آمادہ کرنا ہے۔ چیئرمین نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کمیٹی تشکیل اور آئندہ سال میں مناسب وقت کا تعین کرنا ہے۔اجلاس میں بورڈ آئندہ براد کاسٹنگ کے حقوق پاکستان ٹیلی ویژن اور ٹن سپورتس کو شرکت کی بڈنگ کے ذریعے آئندہ 5برس کیلئے دینا شامل ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے اجلاس سے اظہر علی کی بطور کپتان ‘ ہارون الرشید کو ایک روزہ بین الاقومی میچوں کیلئے چیف سلیکٹر کی منظوری بھی دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں