صلیبیوں و یہودیوں کی حرمین الشریفین کیخلاف سازشوں سے پوری امت کو آگاہ کریں گے‘ پروفیسر حافظ محمد سعید،
سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکز ہے، حرمین الشریفین کا تحفظ اپنا دینی فریضہ سمجھ کر اداکریں گے، پاکستان کا ڈرون اور کروز میزائل امریکہ سے بہتر ہے، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا نظریاتی ملک ہے‘ امیر جماعة الدعوة
منگل 31 مارچ 2015 21:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) جماعةالدعوة پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ صلیبیوں و یہودیوں کی حرمین الشریفین کیخلاف سازشوں سے پوری امت کو آگاہ کریں گے،سعودی عرب مسلمانوں کا روحانی اور پاکستان دفاعی مرکز ہے، حرمین الشریفین کا تحفظ اپنا دینی فریضہ سمجھ کر اداکریں گے، پاکستان کا ڈرون اور کروز میزائل امریکہ سے بہتر ہے، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کیا گیا نظریاتی ملک ہے‘ بیرونی قوتیں اسکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہیں قوم یہ سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار کے زیر اہتمام ”احیائے نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے“ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے صدر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ چوہدری اسلم جاوید، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار راؤ عابد مشتاق، محمد اعظم چوہدری اور جماعةالدعوة اوکاڑہ کے ناظم ابو احسان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سینکڑوں وکلاء موجود تھے۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان موجودہ صورتحال ایک خوفناک سازش کا پتہ دیتی ہے۔
اس سازش میں درحقیقت صلیبی، یہودی اور امریکی سبھی شامل ہیں جو بنیادی طور پر پورے عالم اسلام کو ان کے اندرونی مسائل میں الجھانے کی خوفناک منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔ جس طرح انہوں نے پاکستان کے اندر جنگ چھیڑی اور مسلمان کو مسلمان کے خلاف کھڑا کیا۔ مشرق وسطیٰ میں داعش کا فتنہ پروان چڑھایا جو شام اور عراق میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں بالکل اسی انداز میں یمن میں حوثی باغیوں کو مضبوط کیا گیا تاکہ وہ ایک بڑی قوت بن کر سعودی عرب کیلئے خطرہ بن جائیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں یمن کے باغیوں کا اصل ہدف سعودی عرب ہے۔ حوثی باغیوں کی سیاسی اور فوجی اعتبار سے مدد کی جارہی ہے۔سب ملکوں کو اصل حقائق کو سمجھنا چاہیے کہ یہودی و صلیبی کیا کھیل کھیل رہے ہیں اور کسی کو ان سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے بلکہ عالم اسلام کے ساتھ مل کر سرزمین الحرمین الشریفین کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا چاہیے۔عرب لیگ اور عالم اسلام کی سطح پر سب مسلمانوں اور مسلمانوں کی حکومتوں کا ایک ہی نقطہ نظر ہے ۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ سعودی عرب اور یمن کی موجودہ صورتحال بہت تشویشناک ہے۔ جماعةالدعوة اس حوالہ سے یہ موقف رکھتی ہے کہ ہم نے سعودی عرب اور حرمین الشریفین کا تحفظ دینی فریضہ سمجھتے ہوئے ایمان کی بنیاد پر کرنا ہے اور اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس سازش سے پوری دنیا میں امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے۔ ان شاء اللہ ہم یہ کام کریں گے اور امت کو جوڑنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ دشمنان اسلام کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان کو نظریاتی اور فکری طور پر زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جائے۔ جب پاکستان بنا تھا تو پوری قوم پاکستان کا مطلب کیا‘ لاالہ الااللہ کے نعرہ پر متحد ہوئی اور کمزور پاکستان ایک طاقتور ملک کے طور پر دنیا کے سامنے آیا۔ اسوقت جب وطن عزیز پاکستان سنگین مسائل سے دوچار ہے، لوگوں میں شدید مایوسی و بے چینی پائی جاتی ہے اور مسائل کا کوئی حل نظر نہیں آرہا۔ جب تک ہم پاکستان کے اْسی بنیادی نظریہ پر ایک بار پھر سے عمل پیرا نہیں ہوں گے ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں منظم ہو کر تخریب کاری اور دہشت گردی کے ذریعہ مایوسیاں پھیلا رہی ہیں۔ ہمیں باہمی اختلافات ختم کرکے قیام پاکستان کے جذبے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے،اس پر عمل کئے بغیر ملک کو درپیش مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ فرقہ واریت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔ اللہ کے دشمن منظم سازشوں کے تحت مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کررہے ہیں۔سیمینار سے ڈسٹرکٹ بار اوکاڑہ کے صدر چوہدری اسلم جاوید، سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ بار راؤ عابد مشتاق اور جماعةالدعوة اوکاڑہ کے ناظم ابو احسان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کا ڈسٹرکٹ بار آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحفظ نظریہ پاکستان کی تحریک میں وکلاء ان شاء اللہ ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی