پولیس نے یورپین پولیس کی طرز پر احتجاجی مظاہروں کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے نائس وہیکلز کے استعمال پر غور شروع کر دیا،

دو یورپین کمپنیاں پولیس افسران کو آئندہ چند روز میں اس بارے بریفنگ دیں گی جسکے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا

منگل 31 مارچ 2015 22:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31مارچ۔2015ء) لاہور پولیس نے یورپین پولیس کی طرز پر احتجاجی جلوسوں اور مظاہروں کے شرکاء کو منتشر کرنے کیلئے نائس وہیکلز کے استعمال پر غور شروع کر دیا ،دو یورپین کمپنیاں آئندہ چند روز میں پولیس افسران کو اس بارے بریفنگ دیں گی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی طرف سے اس سے قبل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ واٹر کینن کااستعمال کیا جاتا تھا لیکن اب احتجاجی جلوسوں اورمظاہروں میں شامل مظاہرین کو یورپین پولیس کی طرز پر بے پناہ شور کی حامل نائس وہیکلز کے ذریعے منتشر کرنے کے حربے پر غور کیا جارہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان وہیکلز کی آواز کی فریکونسی بڑھا دی جائے تو اسکی آواز گاڑیوں کے شیشے توڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم وہیکلز میں جدید ساؤنڈ سسٹم کی فریکونسی کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے کمپیوٹر ائزڈ سسٹم ہو گا جس سے حدود کے مطابق اسے سیٹ کیا جاسکے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دو یورپین کمپنیاں پولیس افسران کو آئندہ چند روز میں اس بارے بریفنگ دیں گی جسکے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں